<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی ھمارے"دلوں"کو ایمان کامل،صحت اور سکینہ عطاء فرمائے..سورہ یس قرآن مجید کا دل ہے..اس کی زیادہ تلاوت دل کا علاج ہے..خاص طور پر آیت مبارکہ..سلام قولا من رب رحیم..مزید چند علاج یہ ہیں..1.عجوہ کھجور گٹھلی سمیت پیس کر کھانا..2.عجوہ کھجور کی گٹھلی پیس کر روزانہ صبح آدھی چمچ پانی کے ساتھ کھانا..3.آملہ کا مربہ ایک دانہ منہ نہار کھانا خصوصا گرمیوں میں..4.پیٹ کو نہ بڑھنے دینا..5.ہر نماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ یہ دعاء سات بار پڑھنا..اللھم یاقوی القادر المقتدر قونی و قلبی..(ترجمہ)"اللھم" یااللہ "یاقوی" اے قوت والے "القادر" قدرت والے "المقتدر" اقتدار والے "قونی" قوت دیجئے مجھے "وقلبی" اور میرے دل کو..حضرت فرماتے تھے..اس دعاء میں پانچ"قاف"ہیں..ہر"قاف"دل کے ایک وال کو قوت دے کر کھولتا ہے..6.حجامہ کرانا..7.ڈاکٹری ٹیسٹوں سے حتی الوسع بچنا..(ضروری بات)دل کی باتیں ابھی باقی تھیں کہ دل والوں کا مہینہ..اور مہینوں کا دل"رمضان المبارک"تشریف لے آیا..مرحبا، مرحبا..آج حجاز میں روزہ ہے..اور ھمارے ہاں بھی کل روزے کا قوی امکان ہے..یعنی آج مغرب سے"رمضان المبارک"تشریف لائیں گے..پاک دل،پاک مقام اور خشوع خضوع کے ساتھ تلاوت کرتے ہوئے استقبال کریں..دل میں خوشی محسوس کریں..اور چاند رات کے معمولات کے ساتھ سورہ الفتح دو رکعت میں پڑھ لیں..پورا سال رزق و فتوحات میں برکت رہے گی ان شاء الله..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
Subscribe to:
Posts (Atom)