آیۃ الکرسی
رنگ ونور563
اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’قرآن مجید‘‘ کی سب سے زیادہ عظمت والی آیت کون سی ہے؟ آیۃ الکرسی ، بے شک آیۃ الکرسی
اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم( الی آخرہا)
بے شمار فضائل و خواص
قرآن مجید سب سے بلند کلام…پھر قرآن مجید میں سورۂ بقرہ بلند ترین… اور پھر سورۂ بقرہ میں آیۃ الکرسی سب سے بلند
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

مہینوں کا سردار ’’محرم‘‘ ہے، دنوں کا سردار ’’جمعہ‘‘ ہے… کلاموں کا سردار ’’قرآن‘‘ ہے … قرآن کی سردار ’’بقرہ‘‘ ہے… بقرہ کی سردار ’’آیۃ الکرسی‘‘ ہے، سنو اس آیت میں پچاس کلمے ہیں اور ہر کلمہ میں پچاس برکتیں ہیں…( مسند الفردوس للدیلمی)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
اللہ تعالیٰ نے ’’آیۃ الکرسی‘‘ سے بڑی کوئی چیز پیدا نہیں فرمائی نہ آسمان، نہ زمین ، نہ جنت ، نہ جہنم ( درمنثور)
آیۃ الکرسی کے فضائل بے شمار ہیں…اور اس کے خواص بھی بے شمار ہیں…ایک چھوٹے سے مضمون میں ان فضائل و خواص کو بیان نہیں کیا جاسکتا… بہرحال بات شروع کی ہے تو ’’ آیۃ الکرسی‘‘ پڑھ کر دعاء کرتا ہوں کہ… کچھ جامع خلاصہ آج آ ہی جائے… اللّٰہ لاالہ الا ھو الحی القیوم( الی آخرہا) ہاں! ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کی ضروری باتیں بھی چلتی رہیں گی ان شاء اللہ
ایک اچھی خبر
برما کی ظالم حکومت پر حملے کا آغازہو گیا ہے … امت مسلمہ بارش کے جس پہلے قطرے کے انتظار میں تھی وہ بالآخر زمین پر اُتر آیا ہے…برما کی پولیس پر حملہ ہوا ہے اور ا س کے کئی اَفراد بری طرح مارے گئے ہیں… برمی مسلمان دراصل عربی نسل کے غیّور مسلمان ہیں…ان کے پاس اگر کوئی ’’دارالہجرۃ‘‘ قریب ہوتا تو وہ برما کی حکومت کو کبھی کا لرزا چکے ہوتے… ان کے پڑوس میں ایک طرف قاتل مودی تو دوسری طرف ’’حسینہ ناگن ‘‘ ہے… پھر بھی جذبے دلوں میں سلگ رہے تھے… الحمد للہ آغاز ہو گیا…اب یہ سلسلہ نہیں رُکے گا ان شاء اللہ
شہدائِ برما کو دل کی گہرائی سے سلام… اور نئے غازیانِ برما کو خوش آمدید
باطل کے ایوانوں میں تہلکہ
حضرت محمد بن حنفیہ سے منقول ہے کہ جب آیۃ الکرسی نازل ہوئی تو پوری دنیا میں تمام بت گر گئے، تمام بادشاہ گر گئے، اُن کے سروں سے تاج گر گئے، شیاطین ہڑبونگ میں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے ہوئے بھاگ پڑے اور ابلیس کو آ کر یہ واقعہ بتایا، اس نے حکم دیا کہ وہ سب جا کر تحقیق کریں کہ دنیا میں کون سا نیا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی شیاطین مدینہ منورہ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ’’آیۃ الکرسی‘‘ نازل ہوئی ہے اور اسی کی وجہ سے یہ ساری ہلچل مچ گئی ہے ( تفسیر قرطبی)
آیۃ الکرسی کی روحانی سلطنت اور طاقت کا اندازہ لگائیں…سبحان اللہ! ظاہری اور باطنی ہر چیز پر ’’آیۃ الکرسی‘‘ کا اثر پڑتا ہے…مثلاً بے برکتی اور نحوست کو لے لیں…یہ ظالم چیز انسانوں پر بھی مسلط ہو جاتی ہے اور ان کے گھروں اور رزق پر بھی…مگر’’آیۃ الکرسی‘‘ اس باطنی دشمن کو بھی بھگا دیتی ہے
حضرت اُمّ المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :
ایک شخص نے نبی ﷺ سے شکایت کی کہ اس کے گھر کی چیزوں میں بہت ’’بے برکتی‘‘ ہے فرمایا:
تم ’’آیۃ الکرسی‘‘ سے کہاں غافل ہو؟ جس کھانے اور سالن پر بھی وہ پڑھی جائے گی اس کی برکت میں اللہ تعالیٰ اضافہ اور زیادتی فرما دیں گے ( در منثور)
آئیے باطل کے ایوانوں اور بتوں کے پجاریوں پر زلزلہ لانے کے لئے ہم بھی دل کی توجہ سے پڑھیں
اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم( الی آخرہا)
اخبار میں آیات مبارکہ کی بے ادبی اور بے حرمتی نہ ہو…اس لئے پوری آیت نہیں لکھتا … بس ابتدائی حصہ لکھ کر خود بھی پوری ’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھ لیتا ہوں…اور آپ کو بھی اس کی دعوت دیتا ہوں…تاکہ مطالعہ اور تلاوت دونوں ساتھ ساتھ چلیں
معصوم شہید
مقبوضہ کشمیر میں ظالم بزدلوں نے…ایک گیارہ سال کے معصوم بچے ’’جنید احمد‘‘ کو شہید کر دیا ہے… اب حالیہ احتجاجی لہر میں شہید ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے… آخر اس معصوم بچے کا کیا قصور تھا؟… کس جرم میں اسے سرعام سزائے موت دی گئی؟… جنید شہید کا خون مسلمانوں کے ذمہ قرض ہے…خصوصاً پاکستان کے اُن حکمرانوں کے سر…جو اتنے المناک حالات میں بھی…کشمیریوں کی مدد کرنے کی بجائے… مودی کی خوشنودی کے لئے …پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں…بے شرمی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے …اپنے کشمیری مسلمان بچوں کے قاتلوں کو پکڑنے کی کوئی کوشش نہیں… جبکہ انڈین فوجیوں سے اتنی محبت ہے کہ… ان کے قاتلوں کو پکڑنے کے لئے اپنے ملک کے امن کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے… یا اللہ! ایسے حکمرانوں سے…اُمت مسلمہ کو نجات عطاء فرما…یا اللہ! ’’آیۃ الکرسی‘‘ کی قوت سے ان حکمرانوں کو ان کی کرسی سے اُکھاڑ دے… آئیے دل کے درد کے ساتھ پڑھتے ہیں… اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم( الی آخرہا)
پیارے بیٹے جنید! شہادت اور جنت کے باغات مبارک ہوں… ہم ان شاء اللہ تمہارا خون نہیںبھلائیں گے…ان شاء اللہ، ان شاء اللہ، ان شاء اللہ
شیطان کا سرجیکل سٹرائیک
شیطان موجود ہے…اور شیطانوں کا ایک طاقتور نیٹ ورک پوری دنیا میں چل رہا ہے… اس نیٹ ورک کا سربراہ ’’ابلیس لعین‘‘ ہے… حضرت آقا مدنی ﷺ نے ہمیں سمجھایا ہے کہ شیطان جن بھی ہوتے ہیں اور انسان بھی … شیطان ظاہری حملے بھی کرتے ہیں اور باطنی بھی … اور یہ کہ شیطان ہمارے بدترین دشمن ہیں… آپ روایات و احادیث پر غور کریں تو…’’آیۃ الکرسی‘‘ شیاطین کے لئے موت کی طرح ہے… احادیث مبارکہ میں کئی سچے قصے آئے ہیں کہ … کس طرح سے ’’آیۃ الکرسی‘‘ نے شیاطین کو بھگایا اور انہیں شکست دی… یہ جو جن، جادو ، آسیب وغیرہ ہوتے ہیں… یہ بھی شیطان کے اثرات ہیں… اور بے برکتی ، نحوست بھی شیطان کے ہتھیار ہیں… آیۃ الکرسی کس طرح سے ہر طرح کے شیاطین کو شکست دیتی ہے… یہ ایک مفصل موضوع ہے… اور اس پر بہت سی روایات اور سچے قصے موجود ہیں… ہم ان میں سے صرف ایک روایت یہاں ذکر کرتے ہیں… اس سے پہلے ایک بات یاد آ گئی… تہاڑ جیل دہلی میں کئی ہندو،بدھ جادوگر تھے… ہمارے ساتھی جب ان کے سامنے آیۃ الکرسی پڑھتے تو…وہ ہانپ جاتے اور کہتے کہ یہ ہمارے بس میں نہیں ہے اور ان کا جادو اور عمل فوراً رُک جاتا تھا… لیجئے ایک مفصل روایت کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیے:
ایک صحابی غالباً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک شیطان جن سے کشتی ہوئی…آپ نے اسے گرا دیا…اس شیطان نے کہا کہ دوبارہ کشتی کرو اگر اس بار بھی تم نے مجھے پچھاڑ دیا تو میں تمہیں ایسی چیز سکھاؤں گا جو تمہیں فائدہ پہنچائے گی … صحابی نے فرمایا: بہت اچھا…کشتی ہوئی صحابی نے دوبارہ اس شیطان کو پچھاڑ دیا اس شیطان جن نے کہا تم آیۃ الکرسی پڑھا کرتے ہو؟ تم جس گھر میں بھی ’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھو گے ،اس میں سے شیطان اس ذلت سے بھاگ کھڑا ہو گا کہ وہ گدھے کی طرح ہوا خارج کرتا ہو گا۔ ( تفسیر قرطبی)
روایت میں ’’ خبج کخبج الحمار‘‘ کے الفاظ آئے ہیں…یعنی جس طرح گدھا آواز کے ساتھ گوز مارتا ہے…ہوا خارج کرتا ہے … اسی طرح شیطان کا حال ہو گا… ویسے آج کل کے الفاظ میں اسے ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں… جو انڈیا والوں نے چند دن پہلے کیا ہے… تب ترجمہ یہ ہو گا کہ…شیطان گدھے کی طرح ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ کرتے ہوئے اس گھر سے بھاگ جائے گا…آئیے دل کی محبت سے ’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھتے ہیں:
اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم( الی آخرہا)
ایک غلط سوچ
کئی لوگ یہ کہتے ہیں کہ…اگر ’’مجاہدینِ کشمیر‘‘ عسکری کارروائیاں نہ کریں تو ’’مسئلہ کشمیر‘‘ جلد حل ہو سکتا ہے… عسکری کارروائیوں کی وجہ سے ہمیں عالمی حمایت نہیں ملتی… اور یوں انڈیا پر دباؤ نہیں بنتا… یہ بہت عجیب و غریب سوچ ہے … اگر کشمیر میں ’’عسکری کارروائیاں ‘‘ نہ ہوتیں تو انڈیا مسئلہ کشمیر کو ماننے پر بھی آمادہ نہ ہوتا… یہ جہاد اور عسکری کارروائیوں کی برکت ہے کہ وہ آج ’’مسئلہ کشمیر‘‘ کو اپنے گلے کی ہڈی مان رہا ہے… عالمی دباؤ نام کی کوئی چیز کبھی مسلمانوں کے کام نہیں آئی… اس دنیا میں تجارتی مفادات اور کافرانہ مفادات کا دور چل رہا ہے…پوری دنیا میں ’’ اقوام متحدہ‘‘ سے بڑا کوئی فورم ہے اور نہ عالمی ادارہ … اقوام متحدہ نے کشمیر پر قراردادیں منظور کیں …انڈیا نے اس دباؤ کا کیا اثر لیا؟ آپ ساری دنیا میں اپنے عیاش وزراء کے وفد بھیج دیں… سوائے ملکی خزانہ برباد ہونے کے اور کیا ہاتھ آئے گا؟
مسئلہ کشمیر ’’جہاد‘‘ کی برکت سے تسلیم کیا گیا ہے… اور ان شاء اللہ یہ مسئلہ جہاد سے ہی حل ہو گا
آیۃ الکرسی کا نصاب
’’آیۃ الکرسی‘‘ کے ذریعہ دعاء کر کے بیشمار مسائل کو حل کرایا جا سکتا ہے
آیۃ الکرسی کتنی بار پڑھی جائے؟ چند عدد یاد کر لیں
٭ ایک بار ٭ سات بار٭اکیس بار٭ پچاس بار٭ ایک سو ستر بار٭ تین سو تیرہ بار٭ ایک ہزار بار
o ایک بار ہر فرض نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت احادیث مبارکہ میں آئی ہے…ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے ذمے اور حفاظت میں رہتا ہے … اس کے اور جنت کے درمیان صرف اس کی موت حائل ہوتی ہے اور وہ امن پاتا ہے وغیرہ… اسی طرح سوتے وقت بھی ایک بار پڑھنے پر کئی روایات موجود ہیں…اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت بھی ایک بار پڑھنا… بے حد نافع ہے
oسات بار …صبح اور شام سات بار پڑھنا، بہت باعث برکت و حفاظت ہے…اور اگر ہر نماز کے بعد سات بار پڑھے تو عجیب فوائد کا مشاہدہ کرے گا
oاکیس بار…یہ حفاظت کے لئے بڑا اکسیر عمل ہے
o پچاس بار… آیۃ الکرسی کے کلمات کی تعداد پچاس ہے… پس جو اس تعداد کی مقدار پڑھتا ہے وہ ہر طرح کی حفاظت اور رزق و قبولیت پاتا ہے
oایک سو ستر بار… آیۃ الکرسی کے حروف کی تعداد ایک سو ستر ہے… حضرت امام بونیؒ نے اس کے ایسے عجیب و غریب فوائد لکھے ہیں کہ… عقل حیران ہو جاتی ہے… جو چاہتا ہو ’’شمس المعارف الکبریٰ‘‘ میں دیکھ لے
o تین سو تیرہ بار… یہ بڑے مشکل کاموں اور بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کا عدد ہے
o ایک ہزار بار… یہ آیۃ الکرسی کا باقاعدہ عامل بننے کا عدد ہے یعنی روزانہ ایک ہزار بار پڑھے
 دل چاہتا تھا کہ…آیۃ الکرسی کے اس نصاب پر اَسلاف و اَکابر کی چند عبارتیں بھی نقل کر دوں مگر جگہ مکمل ہو رہی ہے…بس اتنا عرض کرتا ہوں کہ…پریشانیوں سے نکلیں، غفلت چھوڑیں، عاملوں اور نجومیوں سے جان چھڑائیں… اور اللہ تعالیٰ کے عظیم ترین کلام کی سب سے عظیم ترین اور طاقتور آیت مبارکہ کو اپنا لیں…آپ کا جو بھی مسئلہ ہو چند دن تک توجہ کے ساتھ روزانہ ایک سو ستر بار پڑھیں اور دعاء کریں… اتنا نہیں پڑھ سکتے تو کم پڑھ لیں آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کے اندر کتنی روشنی اور روحانی طاقت آ رہی ہے… مخلوق میں جب کوئی چیز ’’آیۃ الکرسی‘‘ سے بڑی نہیں ہے… نہ آسمان ، نہ زمین ، نہ جنت ، نہ جہنم … تو پھر کون سا مسئلہ ہے جو ’’آیۃ الکرسی‘‘ کے سامنے ٹھہر سکے گا؟… اللہ تعالیٰ کا کلام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے… اور ہم اس کلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کو پا سکتے ہیں… آئیے آخر میں ایک بار پھر ’’آیۃ الکرسی ‘‘ پڑھتے ہیں
اللّٰہ لاالہ الاھوالحی القیوم( الی آخرہا)
لاالہ الا اللّٰہ،لا الہ الا اللّٰہ،لاالہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
اللہم صل علی سیدنا محمد والہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا
لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
٭…٭…٭