اَفْضَلُ اَیَّامِ
الدُّنْیا(تعارف)
رنگ و نور ۔۔۔سعدی کے قلم سے (شمارہ602)
اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے مرتے دم تک … دین اسلام کی مقبول خدمت میں لگائے رکھے (آمین)
دو ہفتے سے ہندوستان اور
وہاں کے مسلمانوں کی بات چل رہی ہے … آج بھی اسی موضوع کو آگے بڑھانے کا ارادہ تھا…’’بت
شکن‘‘کے عنوان سے ایک دلچسپ داستان اور ’’بت شکنی‘‘کے فوائد پر بات کرنی تھی …مگر
’’کتاب ‘‘تیارہوگئی …آپ پوچھیںگے کونسی کتاب؟…دراصل رمضان المبارک میں ارادہ باندھا
تھا کہ… رمضان کے بعد’’عشرۂ ذی الحجہ ‘‘ کی کتاب تیار کریں گے … اس موضو ع پرایک مختصر
کتابچہ’’تحفہ ذی الحجہ‘‘کے نام سے کئی سال سے شائع ہورہا ہے … مگر ضرورت تھی کہ اس
پورے موضوع کوقدرے تفصیل اور قدرے تاکید سے بیان کیا جائے … چنانچہ کتاب تیار کرنا
شروع کی جوآج الحمدللہ مکمل ہوچکی ہے … اور ان شاء اللہ بہت جلد شائع ہوجائے گی …اب
اس کتاب کے آغاز میں تعارف بھی لکھنا تھا… اور آج رنگ و نور کا دن بھی ہے … سوچا
کہ دونوں کو یکجا کردیا جائے تو اُمید ہے کہ زیادہ فائدہ ہوگا ان شاء اللہ … لیجئے
نئی کتاب ’’افضل ایام الدنیا ‘‘ کاتعارف ملاحظہ فرمائیے …
افضل ایام الدنیا
oاللہ
تعالیٰ قبول فرمائے …اس کتاب کا نام’’ افضل ایام الدنیا‘‘ہے یعنی دنیا کے افضل ترین
ایام …ایک بندہ مؤمن کے لئے اس کی دنیوی زندگی کے…افضل ترین اور بہترین ایام … کیونکہ
ان ایام میں کیا جانے والا ہر نیک عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک …باقی دنوں کے اعمال سے
زیادہ محبوب ہے… پس ایک مؤمن کے لئے یہ ’’دس دن‘‘… جنہیں’’عشرہ ذی الحجہ ‘‘کہا جاتا
ہے…بے حد خوشی اور بے حد سعادت کے دن ہیں …کیونکہ وہ ان دنوں میں اپنے اعمال کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ کا زیادہ اور خصوصی’’ قرب ‘‘پاتا ہے … اور ان دنوں میں اس کے اعمال کی
قدر وقیمت اتنی زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ … نفل اعمال کی قیمت فرض اعمال سے زیادہ ہوجاتی
ہے … پھراندازہ لگالیں کہ فرض کی قیمت کس قدر بڑھ جاتی ہوگی…
oکتاب
کا نام تبرکاً ایک حدیث شریف سے لیا گیا ہے…اس حدیث مبارکہ میں آنحضرت ﷺنے ذوالحجہ
کے پہلے دس دنوںکو ’’ افضل ایام الدنیا‘‘ارشاد فرمایاہے … آپ ﷺ کے الفاظ مبارکہ میں
عجیب و غریب کشش ،تأثیر اور حکمت ہوتی ہے …بندہ نے جب سے یہ مبارک الفاظ’’ افضل ایام
الدنیا‘‘ شعوراور توجہ کے ساتھ پڑھے ہیں… اسی دن سے دل میں ان مبارک ایام کی قدرو منزلت
راسخ ہوگئی ہے … اور اس کے بعد سے اب تک مسلمانوں کو ان مبارک ایام کی فضیلت اور اہمیت
کی طرف متوجہ کرتا رہتا ہوں … اب جبکہ اس موضوع پرایک مختصر کتاب تیارہوچکی ہے تودل
سے یہی آواز آئی کہ اس کتاب کا نام’’ افضل ایام الدنیا‘‘رکھاجائے …اُمید ہے کہ کتاب
کایہ نام ہی مسلمانوں کو … پورا مسئلہ سمجھا دے گا … اور غفلت کے پردے ہٹادے گاان شاء
اللہ …
oذوالحجہ
کے پہلے عشرہ کی فضیلت قرآن مجید میں بھی مذکور ہے …اوراس موضوع پرکئی مبارک احادیث
صحیحہ بھی موجود ہیں … مگراس کے باوجود ہمارے ہاں ان مبارک ایام کے بارے میں کوئی سرگرم
اور پر جوش ماحول نہیں پایا جاتا…اس اجتماعی محرومی کی کئی وجوہات ہیں … ہمارے ہاں
ان ایام میں زیادہ سے زیادہ حج اور قربانی کو کچھ بیان کیا جاتا ہے … اور کچھ پرانے
لوگ عرفہ کاروزہ بھی رکھ لیتے ہیں…اور بس…حج بھی بڑا فریضہ ہے اور قربانی بھی اہم واجب
ہے … مگریہ دس دن ہمارے لئے تمام نیک اعمال کا مہنگاترین موسم ہوتے ہیں … ان ایام کی
تسبیح ،تہلیل ،تکبیر اور ذکر کا بڑا مقام ہے …ان ایام کے صدقے کی بہت قیمت ہے … ان
ایام کی عبادات بہت وزنی ہیں … ان ایام کے دن بہت اہم اور راتیں بے حد قیمتی ہیں …
یہ ہمارے لئے ا پنا آخرت کاسرمایہ اورخزانہ بڑھانے کاخاص سیزن ہے… مگر چونکہ منبر
و محراب سے ان ایام کی فضیلت اور اہمیت پر…زیادہ تاکید ی صدا بلند نہیںہوتی تو …اکثر
مسلمان ان ایام کوعام طریقے سے گزار دیتے ہیں …بلکہ بعض تو شیطانی چال کا شکار ہوکر
ان ایام کو چھٹی ،غفلت اور گناہ میں ضائع کردیتے ہیں … الحمدللہ ہماری جماعت… جہادفی
سبیل اللہ کی بنیادی دعوت کے ساتھ ساتھ پورے دین کی دعوت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے
… چنانچہ جماعت کی برکت سے ’’عشرہ ذی الحجہ ‘‘کی طرف بھی توجہ ہوئی اور کئی سال سے
ان مبارک ایام کی فضیلت اور اہمیت کو مضامین اورمکتوبات کے ذریعہ … لاکھوں مسلمانوں
تک پہنچایاجارہا ہے … جماعت کی دیگر مہمات کی طرح اللہ تعالیٰ نے اس دعوت کو بھی الحمدللہ
ثم الحمدللہ قبولیت عطاء فرمائی …اوراب الحمدللہ لاکھوں مسلمان ان مبارک ایام کو پاتے
اورکماتے ہیں … ہزاروں مسلمان یکم ذی الحجہ سے لے کر ۹ذی الحجہ تک روزے رکھتے ہیں …تسبیح،تہلیل اور تکبیر کا بھی ماحول
بنتا ہے … قربانی کا شوق بھی الحمدللہ پہلے سے بڑھا ہے … اب کئی مسلمان …خوب دل کھول
کر قربانی کرتے ہیں … اور فرض کے ساتھ نفل قربانی کا ذوق بھی الحمدللہ بڑھ رہاہے …
اور جب سے حج بیت اللہ کی طرف دعوت کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو اس کا بھی الحمدللہ صالح
اثر ہر طرف جوش مارتا نظر آرہا ہے… یہ باتیں عرض کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ … جماعت
کی دعوت سے پہلے تمام مسلمان عشرہ ذی الحجہ، قربانی اورحج سے غافل تھے … نہیں الحمدللہ
ایسا ہرگز نہیں … یہ زندہ امت ہے… عرض کرنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ … جماعت کی دعوت کے
بعد ماحول میں الحمدللہ زیادہ بہتری …اوراعمال میں زیادہ ترقی آئی ہے … اوراسی پر
میں اللہ تعالیٰ کاشکرادا کررہا ہوں … وامابنعمۃ ربک فحدث
آج آپ کودنیا بھرمیں
ایسے لاکھوں ، ہزاروں مسلمان ملیں گے جن کو’’عشرہ ذی الحجہ ‘‘کی اہمیت اور دولت … جماعتی
دعوت کے ذریعہ نصیب ہوئی … والحمدللّٰہ رب العالمین
oہمارے
پاس ’’تحفہ ذی الحجہ‘‘ کے نام سے ایک کتابچہ پہلے سے موجود تھا … پھر عشرہ ذی الحجہ
کی فضیلت اور اہمیت پرجورنگ ونور اور مکتوبات لکھے گئے تھے ان کوبھی کتاب میں شامل
کرلیا گیا …اسی طرح حج بیت اللہ اور قربانی کے موضوع پر لکھے گئے مضامین اورمکتوبات
بھی اس میں جمع کردئیے گئے …مزیدان تمام موضوعات پر ’’احادیث مبارکہ‘‘ بھی جمع کرلی
گئیں…اوراس طرح سے یہ کتاب ’’ افضل ایام الدنیا‘‘تیار ہوگئی…اُمیدہے کہ یکجاجمع ہونے
والایہ دینی مواد …خطباء کرام،ائمہ مساجدکے بھی کام آئے گاکہ …وہ آسانی سے اس کے
ذریعہ اس موضوع پردعوت چلا سکیں گے … کئی سال پہلے ایک بزرگ عالم دین سے ملاقات ہوئی
… اور بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی آئی کہ … دعوت جہاد حضور اقدس ﷺ کی خاص
سنت ہے … وہ فرمانے لگے کہ اب مطالعہ کا وقت نہیں ملتا مشغولیات زیادہ ہیں … اگر مجھے
جہاد کا مواد یکجا مل جائے توضروراپنے مریدین کواپنے خطبات و بیانات میں یہ دعوت دیاکروں
گا… بندہ نے انہیں ’’فضائل جہاد ‘‘کے بارے میں بتایا کہ چھپ چکی ہے …وہ خوش ہوئے اور
فرمائش کی … چنانچہ ملاقات کے بعد ان کو فضائل جہاد اور دیگرکتب بھجوادی گئیں …اللہ
تعالیٰ’’افضل ایام الدنیا‘‘کتاب کو بھی اپنے دربار میں قبولیت عطاء فرمائے …
oاس
کتاب کااصل مقصدچونکہ مسلمانوں کو … عشرہ ذی الحجہ اوراس کے اعمال کی طرف متوجہ کرنا
ہے …اس لئے بعض باتوں کو باربارعرض کیا گیا ہے تاکہ وہ دل میں اُتر جائیں … اورزندگی
کا ’’رنگ‘‘بن جائیں …یہ ایک ایسی دعوت عمل ہے جس میں ہر مسلمان کے لئے فائدہ ہی فائدہ
ہے…جبکہ نقصان کوئی نہیں …اس لئے آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کتاب کواول تاآخر …غور،فکراور
محبت کے ساتھ پڑھیں … اس پر عمل کریں … دوسرے مسلمانوں تک زیادہ سے زیادہ یہ کتاب پہنچائیں
… حجاج کرام کے لئے بھی اس کتاب میں بہت کچھ فائدہ مند ہے …ان تک بھی یہ کتاب پہنچائیں
…یاکتاب کے حجاج سے متعلق خاص صفحات کاپی کراکے ان میں تقسیم کریں…
اوراگر آپ
کواس کتاب سے کوئی فائدہ پہنچے تو بندہ،اس کے والدین ،اہل وعیال اوراقارب و متعلقین
کے لئے بھی دعاء کا احسان فرمادیں …
oاس
کتاب کی تیاری پر اول و آخر اللہ تعالیٰ کا شکر … الحمدللّٰہ رب العالمین …الحمدللّٰہ
الذی بنعمتہ تتم الصالحات
اوران مخلص رفقاء گرامی
قدر کا دل سے شکر یہ جنہوں نے کتاب کی تیاری میں تعاون کیا اللہ تعالیٰ ہی اجر دینے
والے ہیں … اور وہی اُن کے نام جانتے ہیں …
لاالہ الااللّٰہ
،لاالہ الااللّٰہ ،لاالہ الااللّٰہ محمدرسول اللّٰہ
اللھم صل علیٰ
سیدنامحمدوالہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیماًکثیراً کثیراً
لاالہ الااللّٰہ
محمدرسول اللّٰہ
٭…٭…٭