معززرہے گا……..مدینہ مدینہ
اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے
ہیں:
وَ الضُّحٰی وَ اللَّیْلِ اِذَا سَجٰی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی وَ لَلْآخِرَۃُ خَیْرٌ لَکَ مِنَ الْاُوْلٰی
میں قسم کھاتا ہوں چاشت کے
وقت کی (جب سورج کی روشنی ہر چیز کو ظاہر کردیتی ہے) اور قسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ
( اپنے اندھیر سے ہر چیز کو) ڈھانپ لے… نہ آپ کے رب نے آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ
آپ سے ناراض وبیزار ہے… اور پکی بات یہ ہے کہ آپ کی ہر اگلی حالت آپ کی پچھلی حالت
سے زیادہ بہتر ہے۔
دن کے بعد رات کا آنا، اللہ
تعالیٰ کی ناراضی کی علامت نہیں… تو چند دن کے لئے وحی کا بند ہونا بھی اللہ تعالیٰ
کی ناراضی کی علامت نہیں ہے… دن کے بعد رات کا آنا اس بات کی علامت نہیں کہ اب پھر
کبھی دن نہیں آئے گا… بلکہ رات کے بعد پھر دن آجاتا ہے… تو اسی طرح کا اُتار چڑھائو
… دین کے معاملات میں بھی چلتا رہتا ہے… پہلے آپ کا دین سورج کی روشنی کی طرح پھیل
جائے گا… پھر اس پر رات آئے گی… رات آنے سے کوئی چیز ختم نہیں ہوتی… صرف چھپ جاتی
ہے… مگر آخر میں یہ دین پھر غالب آجائے گا… یہ اُتار چڑھائو… اپنی جگہ… مگر ایک وعدہ
پکا ہے… ایک بات حتمی ہے:
وَ لَلْآخِرَۃُ خَیْرٌ لَکَ مِنَ
الْاُوْلٰی
یعنی آپ کے لئے… اللہ تعالیٰ
کی طرف سے… مستقل ترقی اور عروج کا فیصلہ ہوچکا ہے… آپﷺ کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے
گا… آپ کی ہر اگلی حالت آپ کی پچھلی حالت سے زیادہ بہتر ہوگی… آپ کا ہر اگلا دن
آپ کے پچھلے دن سے زیادہ بہتر ہوگا… آپ کے ہر کام کا ’’اَنجام‘‘ اُس کے آغاز سے
بہتر ہوگا۔
بھول جائو، یورپ والو… بھول
جائو کہ تم… اسم محمدﷺ کو مٹادو گے… بھول جائو یہودیو! بھول جائو کہ تم اپنی مکاری،
سازش اور اَسباب کے ذریعہ… فاتحِ خیبرﷺ سے انتقام لے پائو گے… تم ’’ورلڈ بینک‘‘ آئی
ایم ایف… اور دنیا بھر کے میڈیا کے مالک ہوکر بھی… دنیا کے ایک مختصر سے خطے میں چوہوں
کی طرح رہ رہے ہو… جبکہ اسمِ محمدﷺ پورے عالَم میں… گونج رہا ہے… پوری دنیا میں پھیل
رہا ہے… جہاں تک سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ سکتی… وہاں تک دینِ محمد اور اسمِ محمدﷺ
پہنچ رہا ہے… اتنے ایٹم بم، اتنے ہائیڈروجن بم اور اتنے منافق بم بنا کر بھی… تم کمزور
ہو… بے بس ہو… جبکہ اسمِ محمدﷺ ایک فاتحانہ اَدا کے ساتھ مسکرا رہا ہے…
محمد کی عظمت … محمد کی شوکت
بلندی کی جانب سدا گامزن ہے
ہو مشرق یا مغرب ، صدا آ
رہی ہے
مدینہ مدینہ … مدینہ مدینہ
٭…٭…٭
آج ہندوستان میں… نعرے گونج
رہے ہیں… نعرۂ تکبیر اللہ اکبر… رہبرو رہنما مصطفیٰ مصطفیٰ… آر ایس ایس کے بندروں
نے سمجھ لیا تھا کہ… ہندی مسلمان اب خاک کا ڈھیر ہے… مودی اور امت شاہ نے… خوف اور
دہشت کی ہر تدبیر کرلی… مگر مظاہرے پھیلتے جارہے ہیں… اُدھر کشمیر میں کرفیو… پانچویں
مہینے میں داخل ہوچکا… شاید ہی دنیا میں کسی جگہ اِتنا طویل اور بدترین کرفیو کسی جگہ
لگا ہو… مگر کشمیری… آج بھی چٹان کی طرح کھڑے ہیں… ساری دُنیا اُن کی ’’عزیمت‘‘ پر…
حیران اور ششدر ہے… آج دنیا کی کسی قوم پر… اس سے دس گنا کم تشدد بھی کیا جائے تو
وہ…جھک جائے گی… مگر کشمیری… مدینہ والے ہیں… اُن کے دلوں میں… لا الٰہ الا اللہ… اور
اُن کی رگوں میں…محمد رسول اللہ… کا کلمہ دوڑ رہا ہے… وہ اپنے بچوں کو اپنے گھروں پر
دفن کرنے پر مجبور ہیں… مگر وہ… مدینہ مدینہ سے دستبردار ہونے پر راضی نہیں… اُن کی
اس جرأت اور استقامت نے… مودی، امت اور ڈوؤال کو پاگل کرکے رکھ دیا ہے… نوٹوں پر
بکنے والی اس دنیا میں… آج کشمیر پر صرف پانچ ماہ میں… انڈیا نے ڈیڑھ سو ارب روپے
جھونک دیئے ہیں… مگر نہ کوئی بکا نہ کوئی جھکا… اب مودی کا سر کشمیر میں پھنس چکا ہے
تو… وہ اپنا سر بچانے کے لئے… کبھی انڈیا کے مسلمانوں کو چھیڑتا ہے تو کبھی… پاکستان
سے جنگ کی بات کرتا ہے… کاش! اس وقت پاکستان میں… بہادر اور باہمت قیادت ہوتی تو
’’انڈیا‘‘ کا ٹوٹنا دو قدموں کے فاصلے پر کھڑا ہے… ساری دُنیا حیران ہے کہ… مسلمان
کس مٹی سے بنے ہیں… ان پر فوجیں یا جنگیں مسلط کرو تو یہ ملا محمد عمر مجاہد بن جاتے
ہیں… ان پر معاشی شکنجہ کسو تو جھکنے کی بجائے اور اکڑ جاتے ہیں… ان پر منافقین مسلط
کرو تو یہ… اور زیادہ طاقتور ہوجاتے ہیں… آج دنیا کے ہر ملک کو… اپنے تحفظ کے لئے
تنخواہ دار فوجوں کی ضرورت ہے… جبکہ اسلام کا دامن… فدائیوں سے بھرا ہوا ہے… جو مال
بھی دیتے ہیں… جان بھی کٹواتے ہیں… اور شہید ہوتے ہوتے اپنی جگہ دس فدائی اور کھڑے
کر جاتے ہیں… ارے ظالمو! تمہارے ہتھیار، تمہاری سازشیں… اور تمہارے معاشی پھندے… کچھ
نہیں کرسکتے… کیونکہ دین اسلام… حضرت محمدﷺ کی ذات… اور حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ
جڑا ہوا ہے… اور حضرت محمدﷺ سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے…
وَ لَلْآخِرَۃُ خَیْرٌ لَکَ مِنَ
الْاُوْلٰی
کہ آپ کے لئے… آگے ترقی
ہی ترقی ہے… بلندی ہی بلندی ہے۔
وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ
آپ کا نام بھی اونچا رہے
گا… آپ کا کام بھی اونچا رہے گا… آپ کا دین بھی اونچا رہے گا… نہ آپ کے نام کو کوئی
مٹاسکے گا …اور نہ آپ کے دین کا کوئی کچھ بگاڑ سکے گا…
بموں کو چلائو یا فوجیں اُتارو
مقدر میں ذلت تمہارے لئے ہے
معزز رہا ہے ، معزز رہے گا
مدینہ مدینہ … مدینہ مدینہ
٭…٭…٭
اللہ تعالیٰ کی پناہ… ماضی
قریب کے بڑے بڑے لوگوں کا کیسا بھیانک اَنجام ہم دیکھ رہے ہیں… آج سے پندرہ سال پہلے
کے اَخبارات اٹھائیں … دس سال پہلے کی خبریں پڑھیں… کیسے کیسے طاقتور لوگ غرّا رہے
تھے… دھمکیاں دے رہے تھے… مُکّے لہرا رہے تھے… آج وہ کہاں ہیں؟… کس حالت میں ہیں؟…میں
کسی کا نام نہیں لکھتا… آپ اُن سب کو جانتے ہیں… میری آنکھوں کے سامنے اُن کے گورے،
کالے، پیلے چہرے آرہے ہیں… اُن کا طمطراق اور اُن کے دعوے… اُن کی دھمکیاں اور اُن
کا پروٹو کول… واہ میرے اللہ واہ…
آپ نے اُن سب کو… طرح طرح
کی ذلتوں، رُسوائیوں، سزائوں اور گمنامیوں میں… دھکیل دیا… ان میں سے کسی کی اگلی حالت اس کی پچھلی حالت سے
بہتر نہیں… بلکہ بدتر ہے… وہ ٹوٹ گئے، بوسیدہ ہوگئے، کمزور پڑ گئے… جیتے جی مر گئے…
آج کوئی نہیں جو اُن کو اچھے اَلفاظ سے یاد کرتا ہو… یا اُن کے مشن کا خود کو علمبردار
بتاتا ہو…
اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَ الْاَبَْتَرُ
حضرت محمدﷺ… اور آپ کے دین
کے دشمن… اسی طرح دُم کٹے… اسی طرح بُرے انجام سے ہمنکار ہوتے ہیں… نہ اُن کی طاقت
اُن کے کام آئی… اور نہ روشن خیالی نے اُن کے مستقبل کو روشن کیا… اے مسلمانو! کیا
یہ سب کچھ عبرت کے لئے کافی نہیں ہے؟… سوشل میڈیا سے سر اُٹھائو… وہ جھوٹ ہے… دھوکا
ہے… خود فریبی ہے… قرآنِ مجید سے دل لگائو…وہ حق ہے… سچ ہے اور کامیابی ہے… الحمدللہ
ثم الحمدللہ… جہاد اپنے نتائج حاصل کررہا ہے… شہدائِ کرام کا خون رنگ لا رہا ہے… دنیا
میں عنقریب بڑی بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں… بڑے بڑے فیصلے زمین پر اُترنے والے ہیں…
حق پر ڈٹے رہو… حق کی دعوت دیتے رہو… روشنی، رہنمائی اور شفاء… مغرب کے بیمار خانے
سے نہیں… ’’مدینہ، مدینہ‘‘ کے دارالشفاء… دارالایمان سے حاصل کرو…
جو پرواز اونچی تمہیں چاہیے
ہے
دواء چاہیے ہے ، شفاء چاہیے
ہے
محمد کے صدقے ملے گا یہ سب
کچھ
مدینہ مدینہ … مدینہ مدینہ
لاالہ الا اللہ،لاالہ الا
اللہ،لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللہم صل علی سیدنا محمد و
علی آلہ و صحبہ وبارک وسلم تسلیماکثیرا
لاالہ الا اللہ محمد رسول
اللہ
٭…٭…٭